QR CodeQR Code

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال

27 May 2015 15:35

اسلام ٹائمز: عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، پولیس دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ کی فراہمی کیلئے کوشش کریں گے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ دنیا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کھڑی ہے، پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملکی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی، پولیس دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہے۔


خبر کا کوڈ: 463450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463450/دہشتگردی-کے-خاتمے-تک-جنگ-جاری-رہیگی-وزیر-داخلہ-سندھ-سہیل-انور-سیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org