0
Wednesday 27 May 2015 19:40

امت مسلمہ کی سالمیت کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، ملی مجلس شرعی

امت مسلمہ کی سالمیت کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، ملی مجلس شرعی
اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مدارس کے خلاف عالم کفر کا اتحاد بے معنی نہیں وہ مسلمانوں کو ان کی اصل تعلیمات سے محروم کرنا چاہتے ہیں، اگر حکمرانوں نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے تو خدانخواستہ یہ ملک تاشقند اور سمرقند بن جائے گا، اس فیصلہ کن معرکہ میں رسول اکرم کے وارثین اور علم نبوت کے حاملین نے کردار ادا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ، ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، مولانا زاہد الراشدی، علامہ نیاز حسین نقوی، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا احمد علی قصوری، قاری خلیل الرحمن قادری، حافظ عاکف سعید مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر نے کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اسلام کا قلعہ ہے، سیکولر عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیئے جائیں گے۔ پوری امت کے اسلامی تشخص اور آزادی و سالمیت کیلئے دنیا بھر کے علما اور دینی قوتوں کے وحدت اور یکجہتی پر زور دیا اور اس فیصلہ کن معرکہ میں حکمرانوں یا سیاستدانوں نے نہیں بلکہ رسول اکرمﷺ کے وارثین اور علم نبوت کے حاملین نے کردار ادا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 463471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش