QR CodeQR Code

ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی، حلقہ ایک گلگت کے 24 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری

27 May 2015 19:40

اسلام ٹائمز: شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو دنوں کے اندر خلاف ورزیوں سے متعلق اپنی اپنی وضاحتیں جمع کرا دے، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی شکایات پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان حرکت میں آگئی اور الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر حلقہ ایک گلگت کے 24 امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو دنوں کے اندر خلاف ورزیوں سے متعلق اپنی اپنی وضاحتیں جمع کرا دے، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کے ریٹرننگ آفیسر سول کورٹ کے سینئر جج خورشید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت حمزہ سالک نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے منعققدہ ایک اجلاس کے بعد حلقہ ایک گلگت کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آذاد امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ حلقہ ایک گلگت کے چوبیس امیدواروں کے متعلق چیف الیکشن کمیشن کے ذمہ دار عملے کو عوامی شکایات موصول ہوئی تھی کہ حلقہ ایک کے امیدوار حلقہ میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جن میں ووٹروں کے لئے ہوٹلوں میں طعام، دیواروں پر بدترین وال چاکنگ کرنا، سرکاری املاک پر پارٹی پرچم اور پوسٹرز آویزاں کرنا سمیت دیگر شکایات شامل تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 463472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463472/ضابطہ-اخلاق-کی-سنگین-خلاف-ورزی-حلقہ-ایک-گلگت-کے-24-امیدواروں-کو-شوکاز-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org