QR CodeQR Code

جی بی الیکشن پر اثر انداز ہونیکے ہر حکومتی حربے کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے، آغا علی رضوی

27 May 2015 22:17

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹری جنرل کا حلقہ 3 سکردو کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اضلاع کے نام پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے عوام کو بیوقوف بنایا، انشاءاللہ عوام کی یہ دیرینہ خواہش عوامی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی پوری کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ عوام کی بیداری کو دیکھتے ہوئے میں یقین رکھتا ہوں کہ اب مسلم لیگ نون کے لئے دھاندلی کرنا محال ہوچکا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی بیداری سے بڑے سے بڑے فرعون جھکنے پر مجبور ہوئے، 8 جون کو عوامی بیداری کے ذریعے ڈوگرہ راج کی طرح وائسرائے آف گلگت بلتستان گورنر برجیس طاہر سے آزادی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے حلقہ3 سکردو کے عوام سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لئے اب آزاد اور منصفانہ الیکشن ناگزیر ہوچکے ہیں، جمہوریت کی بقا کے لئے اب کسی غلطی کی گنجائش نہیں، گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے ہر حکومتی حربے کو عوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے، اضلاع کے نام پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے عوام کو بیوقوف بنایا، انشاءاللہ عوام کی یہ دیرینہ خواہش عوامی جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی پوری کریگی، گلگت بلتستان میں اب من مانی کی سیاست کا دور گذر چکا، یہاں کسی وائسرائے نہیں عوام امنگوں کیمطابق کام ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 463497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463497/جی-بی-الیکشن-پر-اثر-انداز-ہونیکے-ہر-حکومتی-حربے-کو-عوامی-طاقت-سے-ناکام-بنائیں-گے-آغا-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org