0
Thursday 28 May 2015 10:18

طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں 3 مجرموں کو پھانسی

طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں 3 مجرموں کو پھانسی
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے 3دہشت گردوں کو حیدرآباد اور کراچی کی جیلوں میں پھانسی دے دی گئی۔ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پہلے مسترد کر چکے تھے، اس کے علاوہ ساہیوال، ہری پور، سرگودھا اور کراچی میں دیگر 4مجرموں کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ 1998ء میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے صرف 4روز قبل پی آئی اے کی پرواز 544 کو اغوا کرنے والے 3 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم صابر بلوچ اور شہسوار بلوچ کو سینٹرل جیل حیدرآباد، جبکہ مجرم شبیر بلوچ کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ اس موقع پر جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، پولیس کے ساتھ رینجرز کے دستے بھی تعینات کیے گئے تھے۔ تینوں دہشت گردوں نے 24 مئی 1998ء کو تربت سے کراچی جانے پی آئی اے کے طیارے کو اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اغوا کر لیا تھا، مگر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کی کوشش ناکام بنا کر تینوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اُدھر سینٹرل جیل ساہیوال میں دوہرے قتل کے مجرم محمد اشرف، جبکہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں 1شخص کے قاتل کو پھانسی دی گئی اور سینٹرل جیل ہری پور میں بھی 1شخص کو قتل کرنے والے مجرم خرم ملک کو بھی پھانسی دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 463558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش