0
Thursday 9 Dec 2010 12:36

کوہاٹ خودکش دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی،تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،محرم کے جلوسوں پر حملوں کی دھمکی

کوہاٹ خودکش دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی،تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی،محرم کے جلوسوں پر حملوں کی دھمکی
کوہاٹ:اسلام ٹائمز-کوہاٹ میں تیراہ بازار کے بس اسٹینڈ پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد زخمی ہیں۔کمشنر کوہاٹ خالد عمرزئی کے مطابق خودکش حملہ تیرا بازار میں واقع بس اڈے پر ایک مسافر کوچ میں ہوا،جس میں ایک خاتون سمیت بیس افراد جاں بحق ہوئے،مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ڈی آئی جی کوہاٹ مسعود آفریدی کے مطابق سترہ سے بیس سال کے درمیان عمر کے خودکش بمبار نے تیرا بازار میں واقع بس اسٹینڈ پر اورکزئی ایجنسی جانے کیلئے تیار مسافر کوچ میں دھماکہ کر دیا۔جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے،جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت مقامی نجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔زیادہ تر جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ڈی آئی جی کے مطابق جائے وقع سے خودکش بمبار کا سرٹانگیں تحویل میں لیکر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پشاور بھجوا دی گئی ہیں۔تحریک طالبان کوہاٹ کے ترجمان عثمان علی نے صحافیوں کو فون کر کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی حملے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 46359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش