QR CodeQR Code

اسرائیلی فوج، داعش، القاعدہ، بوکوحرام اور طالبان جیسے دہشتگرد گروہوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جائے، لیلا زروقی

28 May 2015 11:12

اسلام ٹائمز: جنگ اور مسلح جھڑپوں میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں بان کی مون کے نام لیلا زروقی کی رپورٹ عنقریب منظر عام پر آئے گی۔ اقوام متحدہ نے گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ تکفیری گروہ داعش، جنگ اور جاسوسی حتٰی خودکش حملوں کے لئے بچوں کو استعمال کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنگ اور مسلح جھڑپوں میں بچوں کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ لیلا زروقی نے اسرائیلی فوج، داعش، القاعدہ، بوکوحرام اور طالبان جیسے دہشت گرد گروہوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی لیلا زروقی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں فلسطینی بچوں کو براہ راست نقصان پہنچانے کے سبب، اسرائیلی فوج کا نام بلیک لیسٹ میں شامل کیا جانا چاہیے۔ غزہ جنگ میں صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں میں اکیس سو سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شہید ہوئی تھیں۔ فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چودہ برس میں ہر تین روز میں تقریباً ایک بچہ صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید کیا گیا ہے۔ لیلا زروقی نے اس سے قبل کہا تھا کہ داعش دہشتگرد گروہ شام اور عراق میں جرائم انجام دینے کے لئے بچوں کو اپنی اسٹریٹیجی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ داعش بچوں کو پیسے دے کر ان کے والدین کی مرضی کے برخلاف، دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ نے مزید کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، شام اور عراق میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اسکول بند کرکے بچوں کو اپنی روش سے تربیت اور ان کی برین واش کرتا ہے۔ جنگ اور مسلح جھڑپوں میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں بان کی مون کے نام لیلا زروقی کی رپورٹ عنقریب منظر عام پر آئے گی۔ اقوام متحدہ نے گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ تکفیری گروہ داعش، جنگ اور جاسوسی حتٰی خودکش حملوں کے لئے بچوں کو استعمال کر رہا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ لمبی مدت تک بچوں کی وفاداری پر اطمئنان رکھتے ہوئے انہیں اپنے گروہ میں شامل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد ان بچوں کی اس طرح تربیت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں یہ بچے تشدد کو زندگی کا لازمی حصہ سجھنے لگتے ہیں۔ داعش تکفیری دہشت گرد گروہ، کہ جس میں مغربی ملکوں کینیڈا، فرانس، آسٹریلیا اور جرمنی کے باشندے بھی شامل ہیں، شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور ان ملکوں میں کسی امتیاز کے بغیر شیعہ، سنی، کرد اور عیسائی مذاہب کے پیروکاروں کے قتل علاوہ دیگر ہولناک جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 463615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463615/اسرائیلی-فوج-داعش-القاعدہ-بوکوحرام-اور-طالبان-جیسے-دہشتگرد-گروہوں-کا-نام-بلیک-لسٹ-میں-ڈالا-جائے-لیلا-زروقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org