0
Thursday 28 May 2015 19:57

اقتدار کے لالچ میں نہیں، عوام کو حقوق دلانے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، مولانا اسحاق ثاقب

اقتدار کے لالچ میں نہیں، عوام کو حقوق دلانے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، مولانا اسحاق ثاقب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حلقہ نمبر تین گنگچھے کے امیدوار مولانا اسحاق ثاقب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے حلقے میں عوام، علماء، خواتین اور نوجوانوں نے جس انداز میں میری حمایت کی اور مجھ پر اعتماد کیا اس پر مجھے فخر ہے اور عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دورہ جات کے دوران بھرپور استقبال کیا اور محبت دی۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں اور جوانوں کی حمایت اور طاقت سے حلقے میں میری پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے اور مخالفین بوکھلاہٹ میں میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہیں اور پیٹھ پیچھے الزمات لگانا اور منفی پروپیگنڈہ کرنا ہر کمزر کی علامت ہے، عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں، نہ ہم کسی کے حق میں بیٹھنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور نہ لالچ اور مالی فوائد کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔ میرے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد غریب اور حقوق سے محروم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا اور ہر مظلوم کی آواز پر لبیک کہنا اور ہر ظالم کے ظلم پر قیام کرنا ہے۔ مجلس وحدت اور اسکا نمائندہ نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ بک سکتا ہے، انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کے حقوق کی بھرپور ترجمانی کروں گا اور عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی جائے گی۔ ہم نے الیکشن میں حصہ عوامی حقوق کے حصول اور بازیابی کے لیے لیا ہے نہ کہ عہدوں کی لالچ میں اور امید ہے کہ ان انتخابات میں عوام مظلوموں اور محروموں کے نمائندے کو ہی منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں غورسے، لہ چھد، کندوس، لونگما، سلترو اور دیگر مقامات پر جہاں جہاں میرا استقبال ہوا اور حمایت کا اعلان کیا ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 463656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش