0
Thursday 28 May 2015 22:01

سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے ووٹ لیکر مسلمانوں کا ہی قتل عام کررہی ہے، مولانا کلب جواد نقوی

سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے ووٹ لیکر مسلمانوں کا ہی قتل عام کررہی ہے، مولانا کلب جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ قومی وکاس منچ کی ایک میٹنگ آج شام پانچ بجے مولانا سید کلب جواد نقوی کے مکان پر ہوئی جس میں علماء نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی مسلم دشمنی اب کھل کر سامنے آرہی ہے۔ مسلمان اب سماج وادی پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہیں مظفر نگر اور دوسرے نسل کش فساد یاد ہیں۔ علماء نے کہا کہ اب بھی مظفر نگر میں پناہ گزینوں پر ظلم ہورہا ہے۔ لاشیں پائی جارہی ہیں جنہیں حکومت چھپا رہی ہے تاکہ معاملہ عوام کے سامنے نہ آسکے۔ علماء تشیع نے اتفاق رائے سے طے کیا کہ یکم جون دوشنبہ کو نماز مغرب کے بعد حسینہ محمد علی شاہ چھوٹے امام باڑے پر ایک عظیم الشان عوامی اجلاس رکھا جائیگا جس میں عوام کو سماج وادی سرکار کی مسلم دشمنی اور وقف کو برباد کئے جانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا جائیگا۔ مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے ووٹ لیکر مسلمانوں کا ہی قتل عام کررہی ہے، اب تک حکومت نے مسلمانوں کے لئے کیا کیا ہے۔ معلم اردو سے لیکر وقف بورڈ تک ہر جگہ حکومت مسلمانوں کے حقوق کو علی الاعلان پامال کرتی آرہی ہے۔ اب مسلمان خاموش نہیں رہیں گے اور ہم عوام کے درمیان جاکر سماج وادی پارٹی کی مخالفت کریں گے جس میں شیعہ و سنی دنوں علماء شامل ہیں۔ میٹنیگ میں مولانا رضا حسین، مولانا تسنیم مہدی، مولانا حبیب حیدر، مولانا زوار حسین، مولانا شباہت حسین، مولانا شباب حیدر، مولانا امیر حیدر اور دوسرے علماء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 463664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش