QR CodeQR Code

کوئٹہ میں‌ ٹارگٹ‌ کلنگ کے واقعات سازش کا حصہ ہیں، اے این پی

29 May 2015 00:10

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان کیجانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ اے این پی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سازش کے تحت کئے جارہے ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جاسکے کہ صوبے میں‌ امن و امان کی حالت خراب ہے اور گوادر کاشغر راہداری و دیگر سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار نہیں۔ ٹارگٹ کلرز کا دن دہاڑے شہر میں بے گناہوں کو قتل کرکے باآسانی فرار ہونا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکمران کو اپنی شاہ خرچیوں، سیر سپاٹوں سے فرصت نہیں۔ قومی حقوق کے دعویداروں نے سب کچھ بھلا دیا اور تخت لاہور کے اسیر بن کر رہ گئے ہیں۔ قوم کو چاہیئے کہ ایسے ظالم حکمرانوں سے موجودہ صورتحال کا حساب لیں۔


خبر کا کوڈ: 463683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463683/کوئٹہ-میں-ٹارگٹ-کلنگ-کے-واقعات-سازش-کا-حصہ-ہیں-اے-این-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org