QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ کو دوبارہ پنجاب کا وزیر قانون بنانے کا فیصلہ

28 May 2015 22:16

اسلام ٹائمز:مسلم لیگ نون کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں توسیع 2 مرحلوں میں کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت رانا ثناءاللہ کا دوبارہ وزیر قانون بنایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں توسیع 2 مرحلوں میں کی جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وزارتوں کا حلف اٹھانے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو وزارت قانون اور لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سونپا جائے گا اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے رانا ثناءاللہ اس سے قبل بھی وزیر قانون پنجاب رہ چکے ہیں جنہیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نامزد ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ میں الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزیر قانون بنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 463685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463685/رانا-ثناء-اللہ-کو-دوبارہ-پنجاب-کا-وزیر-قانون-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org