0
Friday 29 May 2015 01:40

پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، الیکشن میں اتحادی بننے کی پیشکش

پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ، الیکشن میں اتحادی بننے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ایک وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں مرکزی مسئول علامہ اصغر عسکری سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں یہ دونوں جماعتیں اتحادی بن کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں بھی ہم ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں۔ ہمارے تعلقات کی بنیاد نظریات کی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ جس پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک مضبوط اور مقبول عوامی جماعت ہے۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوران ہم مضبوط اتحادی بن کر میدان میں نکلیں گے اور بھاری مینڈینٹ سے کامیاب ہوں گے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ ہمارا اتحاد اصولی بنیادوں پر ہے۔ دہشت گردی اور ظلم کے خلاف اشتراک عمل ہی ہمارے اتحاد کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی اٹھانوے فیصد یونین کونسلز میں اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ امیدوراوں کے چناو سمیت انتخابی مہم کی کامیابی کے لئے اہداف بھی متعین کئے جاچکے ہیں۔

علامہ عسکری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خاموشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ہماری تمام تر توجہ گلگت بلتستان الیکشن پر مرکوز ہے۔ ہماری ساری قیادت وہاں کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہے۔ 8 جون گلگت بلتستان کے الیکشن کے بعد ہم پولٹیکل ونگ کی میٹنگ بلا کر آپ کی پیشکش پر ان سے رائے لے لیں گے۔ انہوں نے کہا اس وقت تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی نے کہا ہے ہم تنظیم کی افرادی قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف حلقوں میں اتحاد کی پوزیشن میں ہیں۔ ماضی میں بھی ہم نے باہمی خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور انشاءاللہ مستقبل بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مل کر مضبوط سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 463726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش