QR CodeQR Code

کراچی، پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

29 May 2015 02:38

اسلام ٹائمز: منگھو پیر کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگھو پیر میانوالی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق منشیات فروش خان گروپ سے بھی تھا، اور ہلاک ملزمان قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔


خبر کا کوڈ: 463734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463734/کراچی-پولیس-مقابلے-میں-دو-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org