0
Friday 29 May 2015 02:38

کراچی، پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک

کراچی، پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگھو پیر میانوالی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق منشیات فروش خان گروپ سے بھی تھا، اور ہلاک ملزمان قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 463734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش