0
Friday 29 May 2015 13:32

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے جب کہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 13 روپے 62 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت پیٹرولیم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 463804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش