QR CodeQR Code

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے گھر پر چھاپے اور 2 ارب روپے برآمد ہونکی تردید کر دی

29 May 2015 15:33

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حساس اداروں نے کراچی کے پوش علاقے خیابان مجاہد میں شرجیل میمن کے گھر چھاپا مارا، اور 2 ارب روپے برآمد کئے، جبکہ گھر پر موجود ملازمین کے ویڈیو بیانات بھی ریکارڈ کئے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹی خبر پر نجی ٹی وی چینل کے خلاف پیمرا کو خط لکھیں گے۔ نجی ٹی وی چینل پر خبر نشر ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے گھر پر چھاپے کی خبر کی تردید کی، اور اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گھر پر کوئی چھاپا نہیں پڑا، اور نہ ہی رقم برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور بیہودہ الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ مذکورہ خبر کے خلاف پیمرا کو خط لکھیں گے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ذاتی خواہشات اور سنی سنائی باتوں پر خبریں نہ دی جائیں، کسی کو کردار کشی کا حق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے خبر نشر کی تھی کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حساس اداروں نے کراچی کے پوش علاقے خیابان مجاہد میں شرجیل میمن کے گھر چھاپا مارا، اور 2 ارب روپے برآمد کئے، جبکہ گھر پر موجود ملازمین کے ویڈیو بیانات بھی ریکارڈ کئے۔


خبر کا کوڈ: 463832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463832/وزیر-اطلاعات-سندھ-شرجیل-میمن-نے-گھر-پر-چھاپے-اور-2-ارب-روپے-برا-مد-ہونکی-تردید-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org