0
Friday 29 May 2015 21:35

شیعہ وقف بورڈ لکھنؤ کی چیئرمین شپ معاملے پر خواتین کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

شیعہ وقف بورڈ لکھنؤ کی چیئرمین شپ معاملے پر خواتین کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ وقف بورڈ میں وسیم رضوی کے دوبارہ چیئرمین بنائے جانے کے خلاف مسلم مہیلا جاگرک منچ کی خواتین کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی۔ مسلم مہیلا جاگرک منچ اور کنیزان زہرا کی خواتین غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہیں۔ اس موقع پر وسیم رضوی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسلم مہیلا جاگرک منچ کی صدر شبیہ فاطمہ نے کہا کہ وسیم رضوی کو پہلے تو خود جیل جانا چاہئے کیونکہ وہ سرکار کی ’’سی بی آئی‘‘ جانچ میں وقف جائدادوں کو بیچنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ وہ کس منہ سے دوسروں کو جیل بھیجنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نا کسی کے کہنے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور نہ کسی کے دباﺅ میں بلکہ ہم حق کے لئے اور باطل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں‘‘۔ وسیم رضوی کیوں شیعہ وقف بورڈ میں ’’سی بی آئی‘‘ جانچ کی حمایت نہیں کررہے ہیں جبکہ مولانا کلب جواد مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ’’سی بی آئی‘‘ جانچ کرائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ وسیم رضوی تو اب تک 6 ایف آئی آر میں جیل میں ہوتے لیکن سرکار کے رحم و کرم پر بچے ہوئے ہیں۔ شبیہ فاطمہ نے کہا کہ جب تک وسیم رضوی جیسے بے ایمان اور سرکاری غلاموں کو وقف بورڈ سے ہٹایا نہیں جائیگا یہ بھوک ہڑتال جاری رہیگی۔
خبر کا کوڈ : 463860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش