0
Friday 29 May 2015 20:26

غیر یقینی صورتحال سے کراچی کا تشخص بری طرح متاثر ہوا ہے، کور کمانڈر کراچی نوید مختار

غیر یقینی صورتحال سے کراچی کا تشخص بری طرح متاثر ہوا ہے، کور کمانڈر کراچی نوید مختار
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں مستقل بنیادوں پر امن کے قیام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال سے کراچی کا تشخص بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے منفی اثرات زائل کرنے اور معیشت کی مکمل بحالی کیلئے کراچی چیمبر آف کامرس تجاویز پیش کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی قیادت میں کراچی چیمبر کے ایک نمائندہ وفد سے 2 گھنٹے سے زائد دورانئے کی ملاقات کے دوران کہی۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں سندھ رینجرز کی سرپرستی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وفد کو آپریشن کے طریقہ کار اور خفیہ ایجنسیوں کی ان حکمت عملیوں سے آگاہ کیا، جس کے ذریعے بھتہ خور، ٹارگٹ کلرز، اغواء کاروں، کالعدم تنظیموں کے عسکریت پسندوں اور دیگر سیاسی وابستگی رکھنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیاں کی گئیں۔

کور کمانڈر نے کراچی میں پائیدار امن، استحکام، انفرااسٹرکچر، انتظامی امور، تجارت و صنعتی ماحول کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی تجاویز کو بھی سراہا۔ وفد میں بی ایم جی کے وائس چیئرمین طاہر خالق، زبیر موتی والا، ہارون فاروقی، انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ، نائب صدر آغا شہاب احمد خان، سابق نائب صدر اور خصوصی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین عبدالمجید میمن، سابق صدر کے سی سی آئی اے کیو خلیل، سابق نائب صدر محمد ادریس اور سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی و چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری جاوید بلوانی بھی شامل تھے، 2گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذکورہ اجلا س میں کراچی کے عوام اور تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے شہر کی مجموعی کاروباری و صنعتی صورتحال پر اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کاروباری و صنعتی ماحول کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 463863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش