QR CodeQR Code

عزیر بلوچ اور حماد صدیقی کے حوالے سے جلد اہم معاملات سامنے آئیں گے، چودھری نثار

29 May 2015 22:18

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پشاور سمیت ملک بھر میں امن و امان کے حوالے سے بہتری آئی ہے، تاہم کراچی میں مکمل امن وامان کے قیام میں وقت لگے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ اور حماد صدیقی کے حوالے سے جلد اہم معاملات سامنے آئیں گے، کہتے ہیں نگران دور حکومت میں جلدبازی میں بول ٹی وی کا لائسنس جاری کیا گیا جبکہ سیکورٹی اداروں سے کلیئرنس بھی نہیں لی گئی۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں چودھری نثار نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کی درخواست پر برطانوی ہوم آفس کو معلومات کیلئے خط لکھا ہے، جلد متحدہ عرب امارات کی حکومت کو بھی خط لکھا جائے گا، چودھری نثار نے کہا کہ کچھ شواہد سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں ایف آئی آر کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، ضروری نہیں کہ ایگزیکٹ کے خلاف یہ پہلی یا آخری ایف آئی آر ہو، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم معظم علی سے تحقیقیات موثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، اس معاملے پر آنے والے دنوں میں برطانیہ کے ساتھ عالمی معاہدے کے تحت تعاون ہوگا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر فوکس ہے، اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ کوئٹہ پشاور سمیت ملک بھر میں امن و امان کے حوالے سے بہتری آئی ہے، تاہم کراچی میں مکمل امن وامان کے قیام میں وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ دوہزار تیرہ کے کراچی اور آج کے کراچی میں فرق ہے، ملک کو پھر سے امن کا گہوارہ بنائیں گے اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاکستانی افواج کی قربانیوں کے نتیجے میں دہشت گرد محدود ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 463873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463873/عزیر-بلوچ-اور-حماد-صدیقی-کے-حوالے-سے-جلد-اہم-معاملات-سامنے-آئیں-گے-چودھری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org