QR CodeQR Code

کوئٹہ میں‌ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی خاموشی قابل مذمت ہے، اصغر خان اچکزئی

31 May 2015 00:33

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے جاری بیان میں اے این پی بلوچستان کے صدر کا کہنا تھا کہ گوادر کاشغر روٹ کی اصل نقشے کے مطابق بحالی اور اسکی سب سے پہلے تعمیر کا اعلان اے این پی کے کارکنوں اور پشتون عوام کیلئے خوشی کا مقام ہے۔ لیکن اس منصوبے کی تکمیل کیلئے صوبے میں‌ امن و امان کی حالت بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر مغربی روٹ کی بحالی کیلئے پشتون قوم کے سامنے ہر موقف کو عملی طور پر ثابت کردکھایا کہ اے این پی گفتار نہیں بلکہ کردار کے غازی ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ گوادر کاشغر روٹ کی اصل نقشے کے مطابق بحالی اور اسکی سب سے پہلے تعمیر کا اعلان اے این پی کے کارکنوں اور پشتون عوام کیلئے خوشی کا مقام ہے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کیلئے صوبے میں‌ امن و امان کی حالت بہتر بنانا انتہائی ضروری ہیں۔ آئے دن کوئٹہ شہر میں بےگناہ انسانوں کا خون بہایا جانا، موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیئے کہ فوری طور پر دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔


خبر کا کوڈ: 464011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464011/کوئٹہ-میں-ٹارگٹ-کلنگ-پر-حکومتی-خاموشی-قابل-مذمت-ہے-اصغر-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org