0
Saturday 30 May 2015 17:35

گلگت بلتستان انتخابات، روندو میں مشرف لیگ کے امیدوار مجلس وحدت مسلمین کے حق میں دستبردار

گلگت بلتستان انتخابات، روندو میں مشرف لیگ کے امیدوار مجلس وحدت مسلمین کے حق میں دستبردار
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے حلقہ نمبر 6 سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار صوبیدار (ر) علی نور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار راجہ ناصر علی خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ گزشتہ روز اے پی ایم ایل کے امیدوار علی نور نے تلو سے ڈمبوداس ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی دفتر تک ریلی نکالی اور راجہ ناصر علی خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر علی خان بے داغ شخصیت ہیں اور روندو کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس ہی لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے ان کو موقع دیا جائے۔ علی نور نے کہا کہ ماضی کے نمائندوں نےعوام کو دھوکہ دیا ، جھوٹے وعدوں اور دعووں کے ذریعے انہوں نے ووٹ لئے اور پھر ۵ سال تک عوام کا چہرہ بھی نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ روندو میں راجہ ناصر علی خان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور ہم بھی ا ن کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 464045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش