QR CodeQR Code

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا

30 May 2015 18:47

اسلام ٹائمز: نئی حلقہ بندیوں کے تحت کراچی کے 6 اضلاع پر مشتمل ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور اس میں 218 یونین کمیٹیاں ہیں، نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں یکم جون سے عام لوگوں اور سیاسی جماعتوں کے لیے مشتہر کردی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، حلقہ بندیوں کی غیرحتمی فہرستیں یکم جون سے مشتہر کردی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے تحت نئی حلقہ بندیاں تشکیل دی ہیں، حلقہ بندیاں 1998ء کی مردم شماری کے تناسب پر تیار کی گئی ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے تحت کراچی کے 6 اضلاع پر مشتمل ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن اور اس میں 218 یونین کمیٹیاں ہیں، نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں یکم جون سے عام لوگوں اور سیاسی جماعتوں کے لیے مشتہر کردی جائیں گی، الیکشن کمیشن کے مطابق 11 سے 25 جون تک نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرائے جاسکیں گے، چھبیس جون سے دس جولائی تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت اور فیصلے کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کونئی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دی جائے گی اور 28 جولائی کو نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 464078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464078/سندھ-میں-بلدیاتی-انتخابات-کے-سلسلے-نئی-حلقہ-بندیوں-کا-کام-مکمل-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org