QR CodeQR Code

سندھ کے بجٹ کی تیاری مکمل کرلی، غریبوں کا بجٹ ہوگا

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپے کی خبریں قابل مذمت ہیں، قائم علی شاہ

30 May 2015 22:08

اسلام ٹائمز: کراچی میں ایکسپو سینٹر میں ایل ڈی ایف اے کی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ حلال گوشت برآمد کرنے پر دوسرے ممالک سے اپنے روابط کو مضبوط کررہی ہے، ڈیری فشری اور زراعت کا شعبہ سندھ کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے، جس کے فروغ کے لئے حکومت سندھ مزید کام کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ صوبے کا آئندہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہوگا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے گھر پر چھاپے کی خبریں قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایکسپو سینٹر میں ایل ڈی ایف اے کی نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ یہ بجٹ غریبوں کا بجٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ حلال گوشت برآمد کرنے پر دوسرے ممالک سے اپنے روابط کو مضبوط کررہی ہے۔ ڈیری فشری اور زراعت کا شعبہ سندھ کی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ جس کے فروغ کے لئے حکومت سندھ مزید کام کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کے گھر پر چھاپے کی خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد خبر پر نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالی خبر پر دعوی کردیا۔


خبر کا کوڈ: 464114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464114/صوبائی-وزیر-شرجیل-انعام-میمن-کے-گھر-پر-چھاپے-کی-خبریں-قابل-مذمت-ہیں-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org