QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا کے انتخابات میں پوری قوم نے دھاندلی دیکھ لی، آصف علی زرداری

31 May 2015 02:49

اسلام ٹائمز: بلدیاتی انتخابات سے متعلق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن سے دو روز قبل پیپلز پارٹی کے سابق وزیر لیاقت شہاب کو گرفتار کیا گیا جو پری پول دھاندلی کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم نے خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دھاندلی کے حربوں کو دیکھ لیا۔ الیکشن سے دو روز قبل پیپلز پارٹی کے سابق وزیر لیاقت شہاب کو گرفتار کیا گیا۔ جو پری پول دھاندلی کا حصہ ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں عوام کے سامنے ٹھپے لگائے گئے، کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹنگ سے روکا گیا، جس کے لئے تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مسلم لیگ نواز اور اے این پی نے اتفاق رائے سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر غیر جانبدار مبصرین کی زیر نگرانی نئے الیکشن کرائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 464167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464167/خیبرپختونخوا-کے-انتخابات-میں-پوری-قوم-نے-دھاندلی-دیکھ-لی-ا-صف-علی-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org