0
Sunday 31 May 2015 19:14

سانحہ مستونگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بی ایل اے

سانحہ مستونگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بی ایل اے
اسلام ٹائمز۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچ جغرافیہ اور بلوچ پشتون رشتے سے نابلد یہ عناصر سازشی انداز میں قومی تحریک کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ہم متاثرہ پشتون بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سے قبل بھی ہماری تنظیم نے ایسے سازشی واقعات کی مذمت کی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی ایسی سازشوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور ایسے عناصر کو قومی تحریک کے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ قومی تحریک کا لبادہ اوڑھ کر یہ عناصر قومی تحریک کی بیخ کنی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پشتون بھائیوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچ قومی تحریک کا بنیادی فلسفہ محکوم و مظلوم عوام کا دفاع ہے، ناکہ ان کا قتل عام کرنا۔ پشتونوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے یہ عناصر اس سے پہلے بہت سے بیگناہ بلوچوں کے قتل اور انکے گھروں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ ہم مسلسل ایسے عناصر کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں اور انکے متعلق بلوچ قوم کو آگاہ کرچکے ہیں مگر بدقسمتی سے کچھ نام نہاد آزادی کے چمپئن انکی پشت پناہی کرتے آرہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان عناصر کے ایسے سازشی اقدامات میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں قومی تحریک کو بدنامی اور تباہی سے بچانے کے لیے بلوچ عوام کے باشعور طبقوں کا ان کے خلاف متحد ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔ لہذٰا بلوچ عوام انکی حوصلہ شکنی کے لئے عملی طور پر سامنے آئی۔ یاد رہے مستونگ ٹارگٹ‌ کلنگ کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے گزشتہ روز قبول کرلی تھی۔
خبر کا کوڈ : 464197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش