0
Friday 10 Dec 2010 12:12

پاکستان میں امریکی این جی اوز کی بدعنوانی،فنڈنگ روک دی گئی

پاکستان میں امریکی این جی اوز کی بدعنوانی،فنڈنگ روک دی گئی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں سرگرم امریکی این جی او بدعنوانی میں ملوث پائی گئی۔امریکی حکومت نے فنڈنگ پر پابندی عائد کر دی۔یو ایس ایڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ نامی این جی او نے پاکستان میں15 کروڑ ڈالر کے پراجیکٹ پر کام کیا تھا جس کے تحت پاکستانی قبائلی علاقوں میں اسکول اور سڑکوں کی صورت حال بہتر بنائی گئی تھی۔تاہم آڈٹ اور تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پراجیکٹ کی انجام دہی میں اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ بدعنوانی اور جعل سازی میں ملوث رہی۔یو ایس ایڈ نے این جی او کے لیے فنڈنگ روک دی اور پراجیکٹ سے منسلک پاکستانی کینیڈین شہری کو برطرف کر دیا۔

خبر کا کوڈ : 46426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش