0
Friday 10 Dec 2010 15:02

اسپین میں برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی

اسپین میں برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی
میڈریڈ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق طویل عرصے تک مسلمانوں کے زیرِحکو مت رہنے والے ملک اسپین میں مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عا ئد کر دی گئی ہے۔اسپین کے شہر Lleida میں برقع پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے،جس کے بعد خواتین عوامی مقامات پر برقع نہیں پہن سکیں گی۔اس فیصلے کے نتیجے میں Lleida اسپین کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں برقع پہننے پر مکمل پابندی ہے جبکہ اسپین کے اہم شہر بار سلونا میں بھی برقع پر پابندی لگانے پر غور جاری ہے۔وا ضح رہے کہ Llieda کی تین فیصد آبادی مسلمان ہے جبکہ اسپین میں مسلمانوں کی کل آ بادی تقریباً دس لاکھ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپین کے شمالی شہر لیڈا میں خواتین کے پردے پر پابندی کا عمل شروع کرا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسپین کے لیڈا ٹاؤن کے حکام نے خواتین کو پردہ نہ کرنے کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔لیڈا میونسپل نے رواں برس جون میں برقعے اور حجاب پر پابندی کا قانون پاس کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 46431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش