0
Monday 1 Jun 2015 02:51

رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور بھتیجے سمیت جاں بحق

رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور بھتیجے سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے رانا شمشاد بیٹے اور بھتیجے سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کار سواروں نے راجہ بلھے کے قریب فارم ہاﺅس سے واپس آتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ رانا شمشاد کو دس سے زائد گولیاں لگیں ہیں۔ رانا شمشا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ پی پی 100 سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ رانا شمشاد کے والد وکیل خان بھی رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے رانا شمشاد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقتول کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔ ایم پی اے کے قتل پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 464335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش