0
Monday 1 Jun 2015 16:22

بلاول بھٹو 6 ماہ بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے

بلاول بھٹو 6 ماہ بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 ماہ بعد دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے، اور ملکی سیاست میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر ایئرپورٹ سے بلاول باؤس روانہ ہو گئے ہیں، بلاول بھٹو ملکی سیاست میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حاصل ہونے والی نشستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے سخت تشویش کا اظہار کیا، اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کی قیادت وہ خود کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی قیادت کریں گے، اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ مضبوط کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری ناراض کارکنان اور ذمہ داران کو ایک مرتبہ پھر اکٹھا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 464435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش