QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب، رائے علی رضا بھٹی کی شرکت

1 Jun 2015 20:02

اسلام ٹائمز: تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا نے کی، سابقہ مرکزی صدر رائے علی رضا بھٹی، علامہ اقتدار نقوی اور زعیم زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ممبران اور سابقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے یوم تاسیس کے حوالے سے بوسن ٹائون ہال میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا نے کی، سابقہ مرکزی صدر رائے علی رضا بھٹی، علامہ اقتدار نقوی اور زعیم زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ ممبران اور سابقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، رائے علی رضا بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو خدا کی طرف سے ہجرت کرنے کی راہ اپنانے والے چند امامیہ نوجوانوں نے خداوندعالم کے اس عظیم فرمان کہ ''تم میں سے ایک ضرور گروہ ہونا چاہئے جو نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے، کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ایسی کارواں آئی ایس او کی بنیادی رکھی ISO پاکستان کی 43 سالہ جدوجہد ایک ایسی روشن حقیقت ہے جس کے اثرات و ثمرات کا وزن معاشرے میں واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 464448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464448/ملتان-آئی-ایس-او-پاکستان-کے-یوم-تاسیس-حوالے-سے-تقریب-رائے-علی-رضا-بھٹی-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org