QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے نوجوانون کے لیے نعمت الہیہ سے کم نہیں، علامہ اقتدار نقوی

1 Jun 2015 20:14

اسلام ٹائمز: ملتان میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خدا کے شکر گزار ہیں کہ ہمارا ماضی تابناک اور تابندہ ہے اور اس وقت ہم پورے وجود کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے یہ نوجوان اس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنے والوں اور باریش نوجوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ایسے مشکل حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور تعلیمی رشد عطا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے فکری شعور کو اجاگر کرتے ہوئے جوانوں کو عالمی نہضبت کے ساتھ مربوط کرلیا۔ آج ہم نعمت پرورگار کا 43 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کی پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میں جاری رکھیں گے۔ ہم اس پر بارگاہ الٰہی میں شکر گزار ہیں کہ ہمارا ماضی تابناک اور تابندہ ہے اور اس وقت ہم پورے وجود کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور ایک روش مستقبل کی امید کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464450/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-نوجوانون-لیے-نعمت-الہیہ-سے-کم-نہیں-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org