0
Monday 1 Jun 2015 23:33

داعش کو صرف اسلحہ کے زور پر شکست نہیں دی جاسکتی، سابق سی آئی اے چیف

داعش کو صرف اسلحہ کے زور پر  شکست نہیں دی جاسکتی، سابق سی آئی اے چیف
اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے اعتراف کیا ہے کہ داعش کو صرف جنگ سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے دو طرفہ یعنی سیاسی اور عسکری پالیسی اختیار کرنا پڑے گی کیوں کہ صرف اسلحہ کے زور پر ایسے طاقتور شدت پسندوں کو قابو کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش ایک روایتی جنگی فوج رکھتی ہے جن میں تیز رفتار حملے کرنے والے گروہ کے ساتھ ساتھ دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ رامادی کا داعش کے ہاتھ میں آنا عراقی حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکہ اور نقصان ہے۔ واضح رہے کہ عراق اور افغانستان میں بین الاقوامی افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنایا گیا لیکن شادی کے علاوہ ایک دوسری خاتون سے تعلق رکھنے کی بات سامنے آنے پر انہیں اس عہدے سے دست بردار ہونا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 464472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش