0
Monday 1 Jun 2015 23:41

میاں افتخار حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ معمہ بن گیا

میاں افتخار حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ معمہ بن گیا
اسلام ٹائمز۔ میاں افتخار حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ معمہ بن گیا۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میاں افتخار ملوث نہیں اور نہ انہوں نے پولیس کو ان کے خلاف درخواست دی۔ میاں افتخار نے کہا ہے کہ مدعی انکار کر رہا ہے تو پھر بیچ میں کس نے کام دکھایا۔ دو راتیں اور ایک دن حوالات میں گزارنے کے بعد میاں افتخار کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا۔ مدعی نے سابق وزیر کو مقدمے میں نامزد کرنے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ مقتول حبیب اللہ کے والد شیر عالم نے عدالت میں بیان دیا کہ میاں افتخار ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث نہیں اور نہ ان کے خلاف درخواست دی۔ پولیس کی پھرتیوں نے معاملے کو پہلے ہی مشکوک بنادیا تھا، اب مدعی کے بیان نے نیا سوال کھڑا کردیا۔ آخر میاں افتخار کا نام کس نے قتل کے مقدمے میں ڈلوایا۔ میاں افتخار نے بہادری کی تعریف پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو انتقامی جذبے سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، میاں افتخار نے اظہار ہمدری کرنے والے تمام رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ مدعی کا بیان سن کر عدالت نے فریقین کو کل پھر عدالت میں طلب کیا ہے جبکہ میاں افتخار کو پولیس ریسٹ ہاؤس منتقل کرکے اسے سب جیل کا درجہ دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 464479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش