0
Monday 1 Jun 2015 23:55

پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے یکجان ہو جانا چاہیے، پیر روح الحسنین

پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے یکجان ہو جانا چاہیے، پیر روح الحسنین
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء و مشائخ پاکستان کے صدر پیر دیول شریف روح الحسنین معین نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کر کے یکجان ہو جانا چاہیے۔ پیر روح الحسنین معین نے کہا کہ ملکی حالات اس وقت تک بہتر نہیں ہونگے جب تک ہر شخص اپنا فرض پورا نہیں کریگا، یہود و نصاریٰ کی مذموم سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا اس لیے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات ختم کر کے کفار کے مقابلے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 464483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش