0
Tuesday 2 Jun 2015 09:20

پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے، علی گیلانی

پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ علاقے میں پاکستانی پرچم1947ء سے لہرائے جا رہے ہیں اور یہ مستقبل میں بھی لہرائے جائیں گے۔ حیدرپورہ سری نگر میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے۔ اجلاس کا مقصد آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے فرقہ پرست منصوبوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے اور کشمیری جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 464505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش