0
Tuesday 2 Jun 2015 16:54

مدارس کی رجسٹریشن کیلئے وفاقی حکومت فوری پالیسی جاری کرے، سندھ حکومت

مدارس کی رجسٹریشن کیلئے وفاقی حکومت فوری پالیسی جاری کرے، سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی ایل سی آفس گورنر ہاؤس سے آئی جی آفس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں رینجرز و پولیس کے افسران سمیت صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وزیر خزانہ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات شرجیل میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے صوبے میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی پی ایل سی آفس کو گورنر ہاؤس سے آئی جی آفس منتقل کرنے، کچی آبادیوں کو بہتر طریقے سے ریگولرائز کرنے سمیت ریسکیو 1122 کی طرز پر سندھ میں بھی ریسکیو سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر جلد اسکینرز نصب کئے جائیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ اس موقع پر آئندہ بجٹ میں پولیس کے لئے فنڈز مختص کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لئے وفاقی حکومت فوری پالیسی جاری کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے، جبکہ دونوں محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے قربانیں دیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف پروپیگنڈہ کو روکنے کے لئے آئی ایس پی آر سے بھی مدد لی جائے گی، جبکہ پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 464612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش