0
Tuesday 2 Jun 2015 18:59

ملک بھر کی طرح سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے، عوامی تحریک جھنگ

ملک بھر کی طرح سانحہ ماڈل ٹاون کے مجرموں کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے، عوامی تحریک جھنگ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک جھنگ صاحبزادہ مشتاق سالم نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی غیر منصفانہ رپورٹ کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے خلاف پانچ جون کو ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق سالم نے کہا کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کی بجائے نام نہاد جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس نے حکومت کو کلین چٹ دی، حالانکہ جسٹس باقر نے اپنی رپورٹ میں سانحہ کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیر قانون، جبکہ توقیر شاہ کو جنیوا میں پاکستان کا نمائندہ بنا دیا گیا جو ناانصافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 464630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش