0
Tuesday 2 Jun 2015 19:10

مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت کا حتمی فیصلہ ملتوی کر دیا

مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت کا حتمی فیصلہ ملتوی کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قاہرہ میں مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر حتمی فیصلہ ملتوی کر دیا ہے، جب کہ 16 مئی کو عدالت کی جانب سے سزائے موت تجویز کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔ اخوان المسلمون سے وابستہ محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام ہے جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی، لیکن سزائے موت پر مفتی اعظم کی جانب سے حتمی فتویٰ عدالت کو آج ہی موصول ہوا ہے جس کے بعد عدالت نے معاملے پر سوچ بچار کے لیے وقت مانگا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ وہ سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ 16 جون کو الگ الگ سماعتوں میں سنائے گی۔ مصر میں قانون کے تحت اگر کوئی عدالت موت کی سزا سناتی ہے تو یہ فیصلہ مفتی اعظم کو بھیجا جاتا ہے، جو حقائق کی روشنی میں حتمی فتویٰ دیتے ہیں۔

محمد مرسی 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئےتاہم ایک سال بعد ہی پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جس کے بعد جولائی 2013 میں مصری افواج نے انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 464631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش