0
Tuesday 2 Jun 2015 21:43

بلوچستان، ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیموں کے 14 افراد کو ہلاک کردیا

بلوچستان، ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیموں کے 14 افراد کو ہلاک کردیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور، قلات، کوہلو، تربت اور بولان میں ایف سی نے خفیہ اداروں اور لیویز کے ساتھ ملکر سرچ آپریشنز کئے۔ جس میں کالعدم شدت پسند تنظیموں کے 14 افراد ہلاک جبکہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے مییں دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ کارروائیوں میں دیسی ساختہ بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے حساس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع پر پنجگور سے تقریباً 90 کلو میٹر دور پروم میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ جس کے دوران ایف سی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔ جس میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر اسلم جینگو بھی شامل ہے۔ ایف سی ترجمان ہلاک ملزمان کے قبضے سے خود ہتھیار اور گولہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 عدد ایس ایم جی بمعہ 270 راؤنڈز، 1 عدد تھورایا سیٹ، 01 عدد پسٹل بمعہ 04 راؤنڈز، 06 عدد موبائل فونز، 12 عدد سمیں، 1 عدد آئی ای ڈی ریموٹ، 3 عدد ایس ایم جیز پوچز، 2 عدد موٹر سائیکلیں اور 1 عدد بی ایل ایف کا جھنڈا شامل ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان پنجگورکے نواحی علاقوں میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، ایف ڈبلیو اوکے کیمپوں اورسکیورٹی فورسزپر حملے میں ملوث تھے۔ اسی طرح قلات کے نواحی علاقے ہربوئی میں بھی ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 9 ملزمان مارے گئے، جبکہ دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق حساس اداروں نے اطلاع دی تھی کہ ہربوئی میں بعض شرپسند پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے گیس و تیل کی تلاش کے پراجیکٹ اور ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اس اطلاع پر ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور شرپسندوں کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند مارے گئے۔ جبکہ دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دریں اثناء فرنٹیئرکور بلوچستان نے کوہلو کے علاقے بوری میں خفیہ اطلاع پر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک شرپسند مارا گیا۔ جبکہ ایک کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ ہلاک اور گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔ واضح رہے کہ ہلاک و گرفتار شرپسند سرکاری تنصیبات کونقصان پہنچانے اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ایک اور کارروائی مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں کی گئی جس کے ہیڈ کوارٹر تربت سے پچاس کلو میٹر دور علاقے رود بن میں کی گئی۔ جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چھ ملزمان حنضلہ، احسان، علی اکبر، عبدالرحمان، بہادر اور خالد کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 464652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش