0
Tuesday 2 Jun 2015 22:20

کوئٹہ کراچی و کوئٹہ تفتان مسافر کوچز سکیورٹی کانوائے میں جائیں گی، حکومت بلوچستان

کوئٹہ کراچی و کوئٹہ تفتان مسافر کوچز سکیورٹی کانوائے میں جائیں گی، حکومت بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان روٹس پر مسافر کوچوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ جس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیوالی کوچز 15 کانوائے کی شکل میں روانہ ہوں گی۔ جس ڈسٹرکٹ سے کانوائے گزے گا، اسی ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔اس طرح کوئٹہ سے کراچی تک مختلف مقامات پر پولیس اور لیویز کے اہلکار کانوائے کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔اسی طرح کوئٹہ تفتان روڈ پر بھی مسافر کوچوں کی حفاظت کیلئے پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں سکواڈ کرتے ہوئے متعلقہ مقام تک پہنچانے کی ذمہ داری ہوں گی۔ سکیورٹی پلان حکومت اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کی باہمی مشاورت سے تشکیل دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 464656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش