QR CodeQR Code

اقوام متحدہ برما میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، علامہ عسکری

3 Jun 2015 04:03

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا۔ خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ برما دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کی حکومت نے مسلمانوں کو جبراََ بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود مذہبی تنظیموں کو اس پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو برما بھیجیں تاکہ اقوام عالم کو وہاں کی صورتحال اور حقائق سے آگاہی ہو۔


خبر کا کوڈ: 464694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464694/اقوام-متحدہ-برما-میں-ہونے-والے-مظالم-کا-نوٹس-لے-علامہ-عسکری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org