QR CodeQR Code

دہشت گردی کیخلاف جنگ، صوبوں سے معاشی نقصانات کی تفصیلات طلب

3 Jun 2015 09:30

اسلام ٹائمز: نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں دہشت گردوں کے حملوں اور بم دھماکوں میں ہونے والے مالی نقصان اور انفرااسٹریکچر کی تباہی کا بھی تخمینہ لگانے اور دہشت گردوں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مالی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فنانس ڈویژن نے چاروں صوبوں سے مالی سال 2013-14 اور 2014-15 تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے معاشی نقصانات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں اور بم دھماکوں میں ہونے والے مالی نقصان اور انفرااسٹریکچر کی تباہی کا بھی تخمینہ دیا جائے جبکہ دہشت گردوں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مالی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تفصیلات دی جائیں اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کو ہونے والے نقصانات کی بھی تمام تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 464706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464706/دہشت-گردی-کیخلاف-جنگ-صوبوں-سے-معاشی-نقصانات-کی-تفصیلات-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org