0
Wednesday 3 Jun 2015 10:30

مبلغینِ اسلام اپنی تبلیغ میں عقیدہ مہدویت اور افکارِ امام خمینیؓ کو ضرور شامل کریں، ایم ڈبلیو ایم قم

مبلغینِ اسلام اپنی تبلیغ میں عقیدہ مہدویت اور افکارِ امام خمینیؓ کو ضرور شامل کریں، ایم ڈبلیو ایم قم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین کابینہ نے مبلغینِ اسلام کے نام  اپنے مشترکہ اعلامیے میں ولادتِ امام زماں کی مناسبت سے مبارکباد دینے کے بعد کہا ہے کہ موجودہ دور میں عقیدہ مہدویت اور حضرت امام خمینیؓ کے افکار و نظریات کو عوام النّاس تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔ مبلغین اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنی تبلیغ میں عقیدہ مہدویت اور افکارِ امام خمینیؒ کو ضرور شامل کریں۔ چونکہ آج ساری دنیا منجی عالم حضرت امام مہدیؑ کی منتظر ہے لیکن حضرت امام خمینیؒ کی شخصیت اور افکار کو سمجھے بغیر دنیا اسلامِ حقیقی کو نہیں سمجھ سکتی۔ آج دنیا میں دینِ اسلام کو استعماری، امریکی اور طاغوتی اسلام کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلام شناسی کے لئے جہانِ نو، عقیدہ مہدویت اور حضرت امام خمینیؒ کے افکار کو سمجھیں۔ یہ مبلغینِ اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوامِ عالم تک عقیدہ مہدویت اور افکار امام خمینیؒ کو پہنچائیں۔
خبر کا کوڈ : 464726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش