0
Wednesday 3 Jun 2015 14:17

ایم ڈبلیو ایم حقیقی معنوں میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ضامن جماعت ہے، اسحاق ثاقب

ایم ڈبلیو ایم حقیقی معنوں میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ضامن جماعت ہے، اسحاق ثاقب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے گنگچھے حلقہ 3 کے نمائندہ مولانا اسحاق ثاقب نے اپنے حلقے کا دورہ شروع کر دیا۔ انکے مختصر دورہ کے بعد حلقے کا سیاسی منظر نامہ یکسر بدل گیا مخالفین شدید دباو کا شکار اور منفی پروپیگنڈے کا بازار گرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان رہنما اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ تین گنگچھے کے امیدوار مولانا اسحاق ثاقب نے گنگچھے میں، سلترو، کندوس، غورسے اور لہ چھد کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے موقع پر سینکڑوں مردو زن نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور انکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ عمائدین، زعماء اور نوجوانان گنگچھے حلقہ تین کے عوامی وفود نے انسے ملاقات میں بھی کہا کہ سابقہ ادوار حکمرانوں کی طرف سے ہونے والی زیادتی پر بلا تمیز مکتب و مسلک آواز بلند کرنے والی جماعت مجلس وحدت ہے اور مجلس وحدت ہی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت بن سکتی ہے اس جماعت کے ہوتے ہوئے کسی اور کی فتح غریب عوام کی شکست ہے جسے کسے صورت ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نوربخشیہ مکتب فکر کی نوجوان قیادت پر اعتماد کر کے انکے جو عزت دی ہے اس سے پورے مکتب کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ مجلس وحدت حقیقی معنوں میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یگانگت کی ضامن جماعت ہے۔ حلقہ تین کے عوام کے پرتپاک استقبال اور حمایت ہر عوامی حمایت پر مولانا اسحاق ثاقب کے حوصلے بلند مزید بلند ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 464731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش