QR CodeQR Code

بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش ہونیکا امکان

3 Jun 2015 14:48

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ بجٹ‌ میں‌ ترقیاتی کاموں‌ کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ تقریباً تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ پچھلے بجٹ کی طرح نئے بجٹ میں بھی تعلیم، امن وامان اور صحت کو ترجیح دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کو بجٹ کی سمری بجھوا دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 240 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ جس میں ترقیاتی بجٹ کیلئے پچاس ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ تقریباً تین ہزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ پچھلے بجٹ کی طرح نئے بجٹ میں بھی تعلیم، امن وامان اور صحت کو ترجیح دی جائے گی۔ جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران لائیو اسٹاک، زراعت اور پانی کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 464741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464741/بلوچستان-کے-آئندہ-مالی-سال-کا-بجٹ-15-جون-کو-پیش-ہونیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org