0
Wednesday 3 Jun 2015 02:56

فلسطین مین قیام امن میں رکاوٹ کی وجہ سے اسرائیل اپنی ساکھ کھو رہا ہے، باراک اوباما

فلسطین مین قیام امن میں رکاوٹ کی وجہ سے اسرائیل اپنی ساکھ کھو رہا ہے، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین میں قیام امن کے لئے اسرائیلی رہنمائوں کو زیادہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے باقی رہ جانے والے دور صدارت کے دوران انہیں اس بات کی کوئی امید نظر نہیں آتی کہ مسئلہ فلسطین حل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور فلسطینیوں کے ساتھ قیام امن کے لئے اسرائیلی رہنمائوں کو مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے، لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن نہیں چاہتے۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیلی کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتا ہے، تاہم مشرق وسطٰی میں اس کی سکیورٹی کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے فلسطین کے ساتھ قیام امن میں رکاوٹ کی وجہ سے اسرائیل اپنی ساکھ کھو رہا ہے اور انکے لئے اقوام متحدہ میں اسکا دفاع مشکل ہو رہا ہے۔
واشنگٹن میں اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی شرط کی وجہ سے یورپ کے اقدامات کے خلاف اسرائیل کا دفاع جاری رکھنے کے لئے مشکل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ فرانس کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں امریکا اپنے ویٹو کے حق کو روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نتن یاہو کے بیان کی روشنی میں یہ ممکن نہیں کہ انکی شرائط پر مستقبل قریب میں عمل ہوسکے گا۔ ایران کے بارے میں صدر اوباما نے اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ ایٹمی اسلحہ نہیں بنا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 464748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش