QR CodeQR Code

آصف زرداری کا عمران خان کے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کے اعلان کا خیرمقدم

3 Jun 2015 17:41

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میڈیا پر دکھائی جا چکی ہے، اور جو شاہد سامنے آئے ہیں، ان کے بعد جیتنے والوں کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے عمران خان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملک آصف علی زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میڈیا پر دکھائی جا چکی ہے، اور جو شاہد سامنے آئے ہیں، ان کے بعد جیتنے والوں کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں درجنوں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، تاہم عمران خان کا دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان خوش آئند ہے۔


خبر کا کوڈ: 464770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464770/ا-صف-زرداری-کا-عمران-خان-کے-خیبرپختونخوا-میں-دوبارہ-بلدیاتی-الیکشن-اعلان-خیرمقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org