QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد واصل جہنم

3 Jun 2015 20:00

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل حکام کے مطابق دتہ خیل کے علاقے شیرانی مداخیل میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے، دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق دتہ خیل کے علاقے شیرانی مداخیل میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی بھی کی، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 5 ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 464791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464791/شمالی-وزیرستان-فورسز-کی-کارروائی-میں-9-دہشتگرد-واصل-جہنم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org