QR CodeQR Code

برمی مسلمانوں پر مظالم پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

3 Jun 2015 22:22

اسلام ٹائمز:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برمی مسلمانوں سے ان کے بنیادی انسانی، مذہبی حقوق چھین لئے گئے، انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے مگر عالمی ضمیر کی بے حسی اور خاموشی میں رتی برابر فرق نہیں آیا، مسلم ممالک میانمار سے شدید احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد چند روز کی ڈیڈ لائن دی جائے اور نتیجہ نہ نکلنے پر مسلمان ممالک برما سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل افسوس ہے۔ برمی مسلمانوں سے ان کے بنیادی انسانی، مذہبی حقوق چھین لئے گئے، انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جا رہا ہے مگر عالمی ضمیر کی بے حسی اور خاموشی میں رتی برابر فرق نہیں آیا۔ عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برمی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کروانے کےلئے وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک میانمار سے شدید احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد چند روز کی ڈیڈ لائن دی جائے اور نتیجہ نہ نکلنے پر مسلمان ممالک برما سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اقوام متحدہ سے میانمار میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کے تحت امن فوج کے دستے بھجوانے کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 464813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/464813/برمی-مسلمانوں-پر-مظالم-عالمی-خاموشی-تشویشناک-ہے-ڈاکٹر-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org