0
Thursday 4 Jun 2015 00:14

اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائے، مولانا حسین مسعودی

اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائے، مولانا حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین اور خطیب مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری میانمار کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلائے تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ قاری اکیڈمی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری اسلامی دنیا سامراجی قوتوں کے نشانے پر ہے اور مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر صدائے احتجاجی بلند کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میانمار حکومت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی تعداد سمندر کے راستے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے لیکن اسلامی ممالک کے سربراہ اور عالمی برادری ان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، اب مظالم کی حد ہوچکی ہے، اسلامی برادری اور مسلم کانفرنس کو اس معاملے میں اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمرانوں سے کہا کہ وہ دنیا بھر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف عملی اقدامات کریں کیونکہ اس وقت عراق، شام، برما، فلسطین، پاکستان، افغانستان اور دیگر ممالک میں مسلمان اسلام دشمن قوتوں کے نشانے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 464837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش